انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

جمعرات 28 مئی 2015 12:17

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

لیڈز ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے لیڈز میں شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان کیویز کو 124 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ انتہائی سنسنی خیز رہا، کیویز نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تھی لیکن کپتان ایلسٹرکک اور بین سٹوکس نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچریاں بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا، بعدازاں انگلش باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے کیویز بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

واٹلنگ اور کورے اینڈرسن کی نصف سنچریاں بھی ناکافی ثابت ہوئی تھیں۔ ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 12:17:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :