سابق کینگرو کرکٹر جمی سڈونز ساؤتھ آسٹریلیا کے کوچ مقرر

جمعرات 28 مئی 2015 13:10

سابق کینگرو کرکٹر جمی سڈونز ساؤتھ آسٹریلیا کے کوچ مقرر

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) سابق آسٹریلین کرکٹر جمی سڈونز ساؤتھ آسٹریلیا کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ہیں ۔ فریقین کے درمیان ابتدائی طور پر تین سالہ معاہدہ طے پایا ہے ، انہیں ڈیری بیری کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جنہوں نے رواں سال مارچ میں کلب کے ساتھ ناطہ توڑ دیا تھا۔

(جاری ہے)

فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11587 رنز بنانے کے باوجود سڈونز کو صرف ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں ملک کی نمائندگی کا موقع مل سکا۔ انہوں نے 1998ء میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:10:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :