قومی ویمن تھرو بال چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

جمعرات 28 مئی 2015 13:28

قومی ویمن تھرو بال چمپئن شپ اگست میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن تھرو بال چمپئن شپ اگست میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، رینجرز، پنجاب، بلوچستان خیبرپختونخواہ، سندھ، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور کلیگن واٹر پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:28:02