ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپین شپ : پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا

جمعرات 28 مئی 2015 13:33

ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپین شپ : پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گیا

تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28مئی۔2015ء) چوتھی ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے چاروں کیوئسٹس شکست سے دوچار ہونے کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ محمد سجاد اور شہرام چنگیزی کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سابق عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف اور ایشین چیمپئن حمزہ اکبر پری کوارٹر فائنل ہی میں ہمت ہار بیٹھے تھے ۔

ایرانی جزیرے کش میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں افغانستان کے کیوئسٹ صالح محمد نے سجاد کو بیسٹ آف 11 فریمز کے مقابلے میں 6-2 فریمز سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ پاکستان کے شہرام چنگیزی نے ہم وطن کیوئسٹ حمزہ اکبر کو 5-4 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی لیکن کوارٹر فائنل میں چنگیزی کو ایرانی کیوئسٹ سہیل وحیدی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تیسری ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز آج سے ہو گا جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایران میں جاری چوتھی سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کی دو ٹیمیں اب ایشین ٹیم ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گی۔ پاکستان کی بی ٹیم بھارت اے کے خلاف جبکہ پاکستان کی اے ٹیم عراق کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کی بی ٹیم اسی روز اپنا دوسرا میچ ایران سی کے خلاف کھیلے گی۔ کل پاکستان کی بی ٹیم افغانستان اور پاکستان اے ٹیم ایران بی کے مقابل ہو گی۔ 30 مئی کو آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان اے ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی ۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:33:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :