ماضی میں ہمارے میچز کے نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے تھے، میرے دور میں ٹیم کے کپتان کرکٹ کا کوئی شعور نہیں رکھتے تھے، بتا ہی نہیں سکتا کہ ٹیم میں کتنے فکسرز تھے، ہر کوئی اپنے لیے کھیلتا تھا،کسی کو ٹیم کی فکر نہیں ہوتی تھی

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعرات 28 مئی 2015 13:44

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نیہم وطنوں پر ہیتنقید شروع کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے میچز کے نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے تھے، میرے دور میں ٹیم کے کپتان کرکٹ کا کوئی شعور نہیں رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان ہرشا بھوگلے سے گفتگوکرتے ہوئے تنازعات سے بھرپور کیریئر گزارنے والے 39سالہ سابق پیسر نے کہاکہ میرے دور میں ٹیم کے کپتان کرکٹ کا کوئی شعور نہیں رکھتے تھے، نتائج ڈریسنگ روم میں ہی طے کرلیے جاتے، میدان میں ہونے والے کھیل کا نتیجے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا تھا، میں آپ کو بتا ہی نہیں سکتا کہ ٹیم میں کتنے فکسرز تھے، ہر کوئی اپنے لیے کھیلتا تھا،کسی کو ٹیم کی فکر نہیں ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنی کتاب ”پاکستان کرکٹ ٹیم“ میں بھی کئی متنازع معاملات کا ذکر کیا ہے،مگر ایک بھارتی شو میں ان کی جانب سے سخت الفاظ دہرائے جانے پر کرکٹ حلقوں میں حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سابق کرکٹر ملکی ٹی چینلز پر بھی اپنے بلند بانگ تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:44:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :