پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ سے دورہ کوریا کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 28 مئی 2015 13:44

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ سے دورہ کوریا کی رپورٹ طلب کرلی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ شہناز شیخ سے دورہ کوریا کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کودورہ کوریا کی رپورٹ جمع کرانے کے لئے چار دن کا وقت دیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ کوریا کے دوران ہونے والے ناخوشگوار واقعات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے کوچ سے امپائرنگ کرانا تنازع کی اصل وجہ بنی ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:44:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :