فرنچ اوپن ،اعصام الحق اورجائلزمولر کاسفرپہلے ہی راوٴنڈ میں ختم

جمعرات 28 مئی 2015 13:45

فرنچ اوپن ،اعصام الحق اورجائلزمولر کاسفرپہلے ہی راوٴنڈ میں ختم

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنرجائلز مولر کا فرنچ اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں سفرختم ہوگیا،پیرس میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پارٹنرجائلز مولر، فلورین مائراور رینک موزر پر مشتمل جرمن جوڑی سے تھا۔

(جاری ہے)

پہلا سیٹ ہارنے کے بعد اعصام اور جائلز مولر نے دوسرے را ؤنڈ میں فتح حاصل کی تاہم تیسرے راؤنڈ میں شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ جرمن جوڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چار چھ اور سات چھ رہا۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 13:45:58