سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے ”کرکٹ آل سٹار لیگ“ کی تیاریاں مکمل کرلیں
جمعرات 28 مئی 2015 16:28
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے ”کرکٹ آل سٹار لیگ“ کی تیاریاں مکمل کرلیں‘ لیگ کے لئے کئی نام اور کرکٹرز کے ساتھ معاہدے بھی ہوگئے ہیں‘ لیگ رواں سال اگست یا ستمبر میں شروع ہوگی۔ لیگ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ میگرا‘ ساروگنگولی‘ راہول ڈریوڈ‘ رکی پونٹنگ سمیت اٹھائیس بڑے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔
لیگ میں کھیلنے والے کرکٹرز کو فی میچ پچیس ہزار امریکی ڈالر دیئے جائیں گے۔ لیگ کی میزبانی امریکہ کرے گا۔ میچ امریکہ کے تین شہروں نیویارک‘ لاس اینجلس اور شکاگو میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے لئے جن کھلاڑیوں سے معاہدے ہوچکے ہیں ان میں سچن ٹنڈولکر‘ سارو گنگولی‘ انیل کمبلے‘ راہول ڈریوڈ‘ وی وی ایس لکشمن‘ گلین میگرا‘میتھیو ہیڈن‘ رکی پونٹنگ‘ ایڈم گلکرسٹ‘ شین وارن‘ بریٹ لی‘ اینڈریو فلنٹف‘ مائیکل وان‘ برائن لارا‘ جیک کیلس‘ ایلن ڈونلڈ‘ لانس کلوزنر‘ مہیلا جے وردھنے‘ مرلی دھرن شامل ہیں جبکہ پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم‘ شعیب اختر اور وقار یونس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے لیکن ابھی ان سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے