زمبابوے ٹیم کو کپتان ایلٹن چگمبرا کے بعد ایک اور دھچکا، کریگ اروائن مسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر

جمعرات 28 مئی 2015 16:28

زمبابوے ٹیم کو کپتان ایلٹن چگمبرا کے بعد ایک اور دھچکا، کریگ اروائن مسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگمبورا پر سلو اوورریٹ کی وجہ سے پابندی جہاں مہمان ٹیم کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہے وہیں اب ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر کریگ اروائن ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ کرکٹ زمبابوے کے مطابق ہمسٹرنگ انجری کے باعث کریگ اروائن گرین شرٹس کے خلاف سیریز کے اگلے دو ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلٹن چیگمبورا پر پابندی کے بعد دوسرے ون ڈے کے لئے اب تک نئے کپتان کا فیصلہ نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 16:28:40