آئی پی ایل آٹھویں ایڈیشن کی بد ترین فائنل الیون کا اعلان ،یوراج سنگھ کپتان مقرر

جمعرات 28 مئی 2015 16:28

آئی پی ایل آٹھویں ایڈیشن کی بد ترین فائنل الیون کا اعلان ،یوراج سنگھ کپتان مقرر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آٹھواں ایڈیشن ختم ہوگیا‘ آٹھویں ایڈیشنل میں کئی سنسنی خیز مقابلے اور مایوس کن موڑ بھی سامنے آئے۔

(جاری ہے)

عام طور پر کسی بڑے ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل الیون کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن اس بار آئی پی ایل 2015 کے لئے بندوستانی اخبار نے بدترین الیون منتخب کرلی جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دہلی ڈریڈڈیولز کے کھلاڑی یوراج سنگھ کو بنایا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم میں وریندر سہواگ‘ مرلی وجے‘ سریش رائنا‘ گلین میکسول‘ انجیلو میتھیوز‘ جیمز فلکنر‘ دھنش کارتک ‘ مچل جانسن ‘ اومیش یادیو اور ویسٹ انڈیز کے سپنر سریش نارائن شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 16:28:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :