سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جارہا ہوں ، سعیداجمل

فارم میں ہوں ہر وقت کھیلنے کیلئے پراعتماد ہوں ، میڈیا میں میری فارم حوالے سے خبریں درست نہیں ، خصوصی گفتگو

جمعرات 28 مئی 2015 18:39

سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جارہا ہوں ، سعیداجمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) آف سپنر سعید اجمل نے کہا میرا سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ، کاؤنٹی کھیلنے کے لئے 2 جون کو انگلینڈ جارہا ہوں ابھی مزید پریکٹس کرنی ہے۔ جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان سری لنکا کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں ابھی مزید پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں کاؤنٹی کھیلنے کے لئے 2 جون کو انگلینڈ جا رہا ہوں۔

پاکستان سری لنکا سریز میں شامل نہ کئے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے میں خود ابھی سری لنکا پاکستان سیریز میں دلچسپی نہیں لے رہا ہوں کیوں میں مزید پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے کاؤنٹی کھیلنے انگلینڈ جا رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب بھی کھیلنے کی دعوت دی تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

اپنی فارم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فارم میں ہوں اور ہروقت کھیلنے کے لئے پر اعتماد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جو خبریں آ رہی ہیں کہ میں فارم میں نہیں ہوں یہ درست نہیں ہے کیونکہ کھلاڑی کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔ سعید اجمل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کے لئے کھیلا ہے اور کرکٹ بورڈ میں بھی مجھے بلائے گا تو میں کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے علاوہ جو بھی سیریز ہونگی ان کے لئے میں مکمل طور پر تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے کا میرا مقصد مزید پریکٹس اور اپنی فارم کو بہتر بنانا ہے تاکہ آئندہ ہونے والی سیریز میں زیادہ سے زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 18:39:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :