پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ون ڈے میچ دونوں ملکوں کے مابین 50 واں ، قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے ہوگا ،جیت کے حوالے سے پاکستان کو برتری حاصل

جمعرات 28 مئی 2015 18:47

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ون ڈے میچ دونوں ملکوں کے مابین 50 واں ، قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے ہوگا ،جیت کے حوالے سے پاکستان کو برتری حاصل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے مابین (کل ) کھیلے جانے والا دوسرا ون ڈے میچ دونوں ملکوں کے مابین دنیا کی مختلف گراؤنڈز میں کھیلا جانے والا مجموعی طور پر 50 واں ون ڈے میچ ہوگا اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 49 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 44 میں کامیابی حاصل کی 3 میں شکست ہوئی ایک میچ ٹائی اور دوسرے کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سر زمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 17 ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے 16، زمبابوے کی ٹیم نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 18:47:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :