باؤلرز کو کارکردگی میں بہتری لانا ہو گی، ٹیم تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے، ٹیم کی تیاری اور سعید اجمل،مصباح الحق کے متبادل تیار کرنے میں وقت لگے گا،باقی میچوں میں کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش کر یں گئے، فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور جنید خان ٹیم کا لازمی حصہ ہیں ،عرفان دورہ سری لنکا تک فٹ ہو جائیں گے‘ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس

پاکستانی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہیں اور ان میں باؤلرز کیلئے کچھ نہیں ہے، پاکستانی شائقین سے جو محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہے، آنے سے پہلے ذہنوں میں جو خوف اور تاثر تھا وہ یکسر تبدیل ہوا ہے، سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات غیر معمولی ہیں‘ زمبابوین کپتان ہملٹن مساکاڈزا کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 19:52

باؤلرز کو کارکردگی میں بہتری لانا ہو گی، ٹیم تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے، ٹیم کی تیاری اور سعید اجمل،مصباح الحق کے متبادل تیار کرنے میں وقت لگے گا،باقی میچوں میں کارکردگی مزید بہتر کرنے کی کوشش کر یں گئے، فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور جنید خان ٹیم کا لازمی حصہ ہیں ،عرفان دورہ سری لنکا تک فٹ ہو جائیں گے‘ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بلے بازوں کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باؤلرز سے کارکردگی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر نے کہا کہ اب تک میچز میں بلے بازوں کی کارکردگی اچھی رہی اور ان کی فارم خوش آئند ہے لیکن باؤلنگ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

اظہر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہے، ٹیم کی تیاری اور سعید اجمل اور مصباح الحق کے متبادل تیار کرنے میں وقت لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور جنید خان ٹیم کا لازمی حصہ ہیں اور عرفان دورہ سری لنکا تک فٹ ہو جائیں گے۔اس موقع پر زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا کی جگہ کپتان مقرر کیے گئے ہملٹن مساکاڈزا نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہیں اور ان میں باؤلرز کیلئے کچھ نہیں ہے اسی لیے بہت زیادہ رنز بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مساکاڈزا نے کہا کہ پاکستانی شائقین سے جو محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہے، دنیا میں بہت کم ہی شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے پہلے ذہنوں میں جو خوف اور تاثر تھا وہ یکسر تبدیل ہوا ہے، ٹیم کیلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات غیر معمولی ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ(آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی20 سیریز میں 2-0 سے کلین سوئپ کرنے کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں بلے بازوں کی ریکارڈ ساز کارکردگی کی بدولت 375 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا لیکن جواب میں باؤلرز نے 334 رنز کی پٹائی برداشت کی۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 19:52:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :