دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 22:36

دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28 مئی 2015 ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ سری لنکا کیلئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ سکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سکواڈ کا باقائدہ اعلان کپتان مصباالحق سے مشاورت کے بعد کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سکواڈ میں کپتان مصباالحق سمیت اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان، سرفراز احمد، بابر شاہ، ذوالفقار بابر کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹی، محمد سمیع اور ضیاالحق میں سے کسی ایک کھلاڑی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی نے سعید اجمل کو اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2015 - 22:36:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :