سٹار آف سپنر سعید اجمل سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز سے باہر

جمعہ 29 مئی 2015 12:43

سٹار آف سپنر سعید اجمل سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز سے باہر

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) پی سی بی کے آفیشلز نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹار آف سپنر سعید اجمل کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں خراب کارکردگی کے بعد انہیں ڈومیسٹک اور کاؤنٹی میچز کھیلنے کی تلقین کی گئی تھی لہٰذا وہ آئی لینڈرز کیخلاف آئندہ سیریز سے غیر حاضر رہیں گے ۔ دوسری جانب سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ان کا خود بھی سری لنکا کیخلاف سیریز کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، وہ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کھیلنے کیلئے آئندہ ماہ کے اوائل میں انگلینڈ جائیں گے کیونکہ ذاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مزید پریکٹس کرنی ہے ۔

اجمل کے مطابق انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ وہ خود سری لنکاکے خلاف سیریز کھیلنا نہیں چاہتے اور اپنی بالنگ میں بہتری ان کی اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کیلئے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم کی جانب سے جلد ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ و ہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے دو جون کو انگلینڈ جا رہے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے جب بھی کھیلنے کی دعوت دی تو ان کی خدمات حاضر ہیں۔اپنی فارم کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور ہروقت کھیلنے کیلئے پر اعتماد رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا میں ان کی ناقص فارم سے متعلق جو خبریں آ رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں کیونکہ کھلاڑی کبھی بھی ختم نہیں ہوتا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 12:43:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :