تھائی لینڈ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

جمعہ 29 مئی 2015 14:25

تھائی لینڈ کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) تھائی لینڈ آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا جو اس سال 28 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شریک ممالک کی 8 میں سے 2 ٹاپ ٹیموں کو موجودہ چیمپئن آسٹریلیا ، انگلینڈ، بھارت ، نیوزی لینڈ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ 2016ء میں بھارتی سرزمین پر ہونے والے میگا ایونٹ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ میزبان تھائی لینڈ کے علاوہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چین ، ہالینڈ ، پاپوا نیو گنی ، سکاٹ لینڈ ، زمبابوے ، بنگلہ دیش اور آئر لینڈ حصہ لیں گے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :