ٹریور بیلس اس سے قبل دو مرتبہ انگلش کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا چکے ہیں، جیف لاسن کا انکشاف

جمعہ 29 مئی 2015 14:32

ٹریور بیلس اس سے قبل دو مرتبہ انگلش کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا چکے ہیں، جیف لاسن کا انکشاف

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر جیف لاسن کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ٹریور بیلِس نے اس سے پہلے دو مرتبہ یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹریور بیلِس نے 2014 ء میں یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا جس کے بعد پیٹر مورز نے ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ٹریور بیلس نے گزشتہ ہفتے بھی یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریور بیلِس اور پال فاربریس کے درمیان اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے ۔ ٹریور بیلِس کو اپنے گرد ایسے لوگ پسند ہیں جنہیں وہ جانتے اور اعتبار کر سکتے ہوں۔انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹریور بیلِس کو بہت اچھی آفر دی ۔ خیال رہے کہ ٹریور بیلِس 2007ء سے 2011ء تک سری لنکن ٹیم کے کوچ رہے ۔ گزشتہ سال انہوں نے آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عارضی کوچنگ کی تھی ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:32:35