ٹور میچ :آسٹریلیا کے خلاف پریذیڈنٹ الیون382رنز پر آؤٹ ، کینگروز مشکلات کا شکار

جمعہ 29 مئی 2015 14:39

ٹور میچ :آسٹریلیا کے خلاف پریذیڈنٹ الیون382رنز پر آؤٹ ، کینگروز مشکلات کا شکار

نارتھ ساؤنڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ میں ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پریذیڈنٹ الیون382رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شان ڈو رچ، رانجندر چندریکا، روسٹن چیس، کارلوس برتھ ویٹ اور جیسن محمد نے نصف سنچریاں بنائیں۔گزشتہ روز تین روزہ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 288رنز کے ساتھ دوبارہ پہلی اننگز کا آغاز کیا ، روسٹن چیس 65اور جیسن محمد 42 رنز پر کھیل رہے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 117 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ روسٹن چیس 76رنز بنا کر میدان بدر ہوئے ۔ جیسن محمد 55رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔ بعدازاں کارلوس برتھ ویٹ کی نصف سنچری نے اسکور کو382رنز کے قابل ذکر مجموعہ تک پہنچادیا۔ قبل ازیں شان ڈو رچ78اوررانجندر چندریکا74 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ جوش ہیزلووڈ، پیٹرسڈل، نیتھن لیون ، مچل مارش اور فواد احمد نے دو ، دو وکٹیں لیں ۔ جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 205 رنز بنا لئے تھے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:39:38