زمبابوین کرکٹرز کا سماجی ویب سائیٹس پر پاکستان کی میزبانی سے متاثر ہونیکا اعتراف

جمعہ 29 مئی 2015 14:47

زمبابوین کرکٹرز کا سماجی ویب سائیٹس پر پاکستان کی میزبانی سے متاثر ہونیکا اعتراف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی۔2015ء) زمبابوے کے پلیئرز پاکستان کی میزبانی اور روائتی کھانوں سے اس قدر متاثر ہیں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والہانہ اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں ،ادھر قومی شاہینوں نے بھی ٹوئٹر پر آج کے میچ میں جیت کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں شاندار فتح سے خوش ہیں تو زمبابوین پلیئرز کا جذبہ بھی عوام کی محبت اور لاہوری میزبانی نے ماند نہیں پڑنے دیا جس کا والہانہ اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کر رہے ہیں ۔

زمبابوے کے پلیئر چامو چبھابھا نے اپنی ایسی ہی ایک ٹویٹ میں پاکستان کے روائتی کھانوں کی خوب تعریف کی ہے ۔ ان کے علاوہ زمبابوے کے سینئر بیٹسمین سین ولیمز نے بھی اپنے ایک پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ آج کے میچ میں پاکستانی شائقین کی زیادہ سے زیادہ تعداد زمبابوین جھنڈوں کی فیس پینٹنگ کروا کے گراؤنڈ میں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف گرین شرٹس کے پیسر جنید خان نے اپنی ٹوئٹ میں قوم سے آج کے میچ میں گرین ٹیم کی فتح کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے بھی اپنے پیغام میں آج پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 14:47:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :