آئی سی سی کو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرناچاہیے ‘وسیم اکرم

6سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں وہ مناظر دیکھنے کو ملے ،جو میں اپنے 20سالہ کریئر میں دیکھتا رہا ہوں ‘سابق کپتان

جمعہ 29 مئی 2015 22:29

آئی سی سی کو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرناچاہیے ‘وسیم اکرم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہا ہے کہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی تعریف کرنا پڑے گی،آئی سی سی کو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرناچاہیے ،6سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں وہ مناظر دیکھنے کو ملے ،جو میں اپنے 20سالہ کریئر میں دیکھتا رہا ہوں ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور زمبابوے کے دوسرے ون ڈے میچ میں کمینٹری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں کرکٹ کا مزہ ہی الگ ہے، میچ یکھ کر اپنا وقت یاد آگیا۔انہوں نے کہا کہ6سال بعد قذافی اسٹیڈیم میں وہ مناظر دیکھنے کو ملے ،جو میں اپنے 20سالہ کریئر میں دیکھتا رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ چھ سال تک پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے کہاکہ مشکل وقت میں دورہ کرنے پر زمبابوے کی ٹیم تعریف کی حقدار ہے اور دورہ زمبابوے سے دوسری ٹیموں کو بھی ایک اچھا تاثر ملے گا ۔ امید ہے کہ باقی ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان کو دورہ کرینگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کی کرکٹ کی بحالی کیلئے آئی سی سی کو سنجیدہ رول اداکرنا چاہیے ۔انہوں نے پاکستان کے فاسٹ بولروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فاسٹ بولرز میں ٹیلنٹ ضرور ہے اگرا نہوں نے ایک کامیاب بولر بننا ہے تو بال کو سوئنگ کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں پی سی بی کو 3ہزار مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ پاکستانی بولروں کی ٹریننگ کیلئے تیار ہوں ۔

وقت اشاعت : 29/05/2015 - 22:29:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :