پاک زمبابوے دوسرہ ایک روزہ میچ، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 مئی 2015 23:48

پاک زمبابوے دوسرہ ایک روزہ میچ، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی جانب سے نوجوان بلے باز اسکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی جبکہ اوپنر شی بابا 99 رنز کی اننگ کھیل کر آوَٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے کپتان اظہر علی کی شاندار سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 48 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حارث سہیل اور شعیب ملک بالترتیب 52 اور 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/05/2015 - 23:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :