اوول کے ہیرو فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

ہفتہ 30 مئی 2015 12:22

اوول کے ہیرو فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوول کے ہیرو فضل محمود کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ، ان کی برسی آج منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

فضل محمود ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو دنیا میں پہچان دلائی جبکہ وہ کرکٹ کی بائبل وزڈن میں شامل ہونیوالے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں 99 رنز کے عوض 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی یادگار فتح دلائی تھی ۔ انہیں بطور کپتان پہلا ٹیسٹ اورپہلی سیریز جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 12:22:36