انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے درمیان سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:27

انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کے درمیان سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ 3 جون کو کھیلا جائے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) مسلم جمخانہ کے زیر اہتمام 45 واں سالانہ فیسٹیول کرکٹ میچ 3 جون کو باغ جناح گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ انضمام الحق الیون اور توفیق عمر الیون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، سرور بھٹی اور اشرف بھٹی ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

میچ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انضمام الحق الیون کی ٹیم کپتان انضمام الحق، میاں پرویز اختر، طاہر محمود، طارق رشید، عامر منظور، خالد بٹ، حافظ عبدالغفار، محسن پرویز، علی رفیع، کاظم شاہ، محمد حسین اور محمد علی شامل ہیں۔

توفیق عمر الیون کی ٹیم کپتان توفیق عمر، احمدشہزاد، اسد، محسن پرویز، نثار ڈار، کامل علی، میاں وقاص، میاں نعمان، سلیمان، فراز میر، حبیب اللہ، فائق بٹ اور حاجی رفیق شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 12:27:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :