تھائی لینڈ رواں برس کے آخر میں آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:27

تھائی لینڈ رواں برس کے آخر میں آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) تھائی لینڈ رواں برس کے آخر میں آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کریگا۔ ایونٹ 28 نومبر سے 5 دسمبر تک کھیلا جائے گا ایونٹ میں شرکت کرنے والی آٹھ ٹیموں میں سے ٹاپ دو ٹیمیں بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو جوائن کریں گی۔

(جاری ہے)

میزبان تھائی لینڈ، چین، ہالینڈ، پاپوا نیوگنی، سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ریجنل ٹورنامنٹس کے ذریعے میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی کریں گی ‘ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔ کوالیفائر ایونٹ میں شریک آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی دونوں ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 12:27:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :