آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں چندر پال کو نظر انداز کرنے کا معاملہ سیاسی ہوگیا

ہفتہ 30 مئی 2015 12:57

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں چندر پال کو نظر انداز کرنے کا معاملہ سیاسی ہوگیا

کنگسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) ویسٹ انڈین بیٹسمین شیو نرائن چندر پال کو نظر انداز کرنے کا معاملہ سیاسی رخ اختیار کر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیانا کے وزیر کھیل روپرٹ رون نارائن کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم سے نکالنا پریشان کن ہے ۔ انہیں مہذب انداز میں رخصتی کا موقع فراہم کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر پال کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے ،وہ ان کی گراں قدر خدمات سے میل نہیں کھا تا ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 12:57:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :