آئس ہاکی میچ ، ٹامپا بے نے نیویارک رینجرز کو 0-2 سے شکست دیدی

ہفتہ 30 مئی 2015 13:47

آئس ہاکی میچ ، ٹامپا بے نے نیویارک رینجرز کو 0-2 سے شکست دیدی

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) نیویارک میں جاری آئس ہاکی لیگ کے میچ میں ٹامپا بے لائٹننگ کی ٹیم نے نیویارک رینجرز کو 0۔2 سے قابو کر کے سٹینلے کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

امریکی شہر نیویارک میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ میچ میں ٹامپا بے لائٹننگ کی ٹیم نے میزبان ٹیم نیویارک رینجرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں 2 گول سے مات دی ۔ فاتح ٹیم کو 22 سالہ کیرئیر میں دوسری مرتبہ سٹینلے کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جہاں ان کا مقابلہ ہفتے کے روز انہیم، ڈکس اور شکاگو بلیک ہاکس کے درمیان ہونے والےمیچ کی فاتح ٹیم سے متوقع ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 13:47:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :