کلری محمڈن کے تحت نمائشی فٹ بال میچ میں انٹر نیشنل الیون نے اسٹیٹ لائف کو شکست سے دیدی

ہفتہ 30 مئی 2015 14:04

کلری محمڈن کے تحت نمائشی فٹ بال میچ میں انٹر نیشنل الیون نے اسٹیٹ لائف کو شکست سے دیدی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) کلری محمڈن فٹ بال سٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں کھیلے گئے نما ئشی فٹ بال میچ میں سابقہ اور موجود ہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑیوں پر مشتمل انٹر نیشنل الیون نے ایک سخت مقابلے کے بعد اسٹیٹ لائف پاکستان فٹ بال ٹیم کو 3-2سے شکست دیدی فاتح ٹیم انٹر نیشنل الیون کی جانب سے گلزار احمد نے 2جبکہ فاروق شاہ نے 1گول اسکور کئے اسٹیٹ لائف پاکستان کی ٹیم کی جانب سے وقاص کارا اور سرآمد نے ایک ،ایک گول اسکور کئے کلری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے اس نمائشی فٹ بال میچ میں انٹر نیشنل الیون کی جانب سے اعجاز کارا کی قیادت میں انٹر نیشنل فٹ بال کھلاڑیوں ظفر اقبال،ناصر اسماعیل ،محمد اشرف ،گلزار احمد ،محمد طارق ،فارق شاہ ،سلیم پٹنی ،عبدالواحد ،سعید احمد ،اورنگزیب جونیئر ،عبدالعزیز،حبیب الرحمن ،عبدالسلام ،نصیر احمد شامل تھے جبکہ ٹیم منیجر اسحاق مندرہ تھے نمائشی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر کریم بلوچ کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر کلری محمڈن فٹ بال کلب کے چیئر مین بیگ محمد مندرہ ،عبدالرزاق چشتی ،و دیگر موجود تھے سابقہ انٹرنیشنل فٹ بال کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے ماضی کی یاد تازہ کردی اور شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی اس موقع پر کلری محمڈن فٹ بال کلب کی جانب سے اسٹیٹ لائف پاکستان کی ٹیم اور سابقہ انٹر نیشنل الیون کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے خوبصورت کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے اس نمائشی میچ کو نیشنل ریفری یوسف فیفانے سپر وائز کیا جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:04:17