زمبابوین بلے باز سکندر رضا کے چچا زاد بھائی تبریز کا زمبابوے کے لیے کھیلنے سے انکار

ہفتہ 30 مئی 2015 14:28

زمبابوین بلے باز سکندر رضا کے چچا زاد بھائی تبریز کا زمبابوے کے لیے کھیلنے سے انکار

ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضابٹ کے چچا زاد بھائی تبریز بٹ زمبابوین ٹیم میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے لیے کوشاں ہیں ۔ انھوں نے سیالکوٹ ریجن میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔

(جاری ہے)

تبریز بٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم میں شمولیت ان کا خواب ہے جس کے لیے وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کی آفر ٹھکرا سکتے ہیں۔ شمس بٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں سکندر کی شاندار کارکردگی کی خوشی ہے وہیں تبریز کا پاکستان ٹیم کھیلنے کے لیے زمبابوے ٹیم میں شمولیت سے انکار کرنے پر بھی فخر ہے خواہش ہے وہ پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کرے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:28:53