سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار برطانیہ میں وکٹیں لینے کے ساتھ کوڑا بھی ٹھکانے لگانے لگے

ہفتہ 30 مئی 2015 14:33

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار برطانیہ میں وکٹیں لینے کے ساتھ  کوڑا بھی ٹھکانے لگانے لگے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی۔2015ء) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر رائو افتخار انجام انگلش لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہیں حریف بیٹسمینوں کی وکٹوں کے ساتھ گھر کا کوڑا ٹھکانے لگانے کی اضافی ذمہ داری بھی اٹھانا پڑ رہی ہے۔ وہ 10 اپریل سے اہل خانہ کے ساتھ سٹوک آن ٹرینٹ سٹی میں مقیم اور پورٹ ہل پارک کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن مشکل یہ ہے کہ سٹی کائونسل کے پاس اتنے کوڑے دان نہیں کہ انہیں فراہم کیا جائے، رائو افتخار نے مقامی کونسل کو اس بارے میں درخواست دی جس کے جواب میں انہیں تین ماہ انتظار کا کہا گیا۔ مجبوراً وہ کلب انتظامیہ کی اجازت سے تلف کرنے والی اشیا پلاسٹک بیگس میں اکٹھا کرکے گرائونڈ لے جاتے ہیں۔ کیونکہ گرائونڈ میں سٹی کونسل کے مخصوص پہیوں والے کوڑے دان موجود ہیں۔ سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ڈسٹن بن کی کمی واقعی مسئلہ بن گئی ہے، دراصل جب بھی کوئی خاندان یہاں سے گھر تبدیل کرتا ہے تو انہیں ساتھ ہی لے جاتا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ رائو افتخار انجم ستمبر میں کرکٹ سیزن کے ختم ہونے تک یہیں رہیں گے۔ رہائش انہیں کلب نے فراہم کی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:33:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :