ٹیکساس :کلف ڈائیونگ کا مقابلہ برطانوی ڈائیور نے جیت لیا

ہفتہ 30 مئی 2015 14:45

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) امریکہ میں ہونے والے کلف ڈائیونگ کے مقابلوں میں برطانوی ڈائیور نے میدان مار لیا۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں سیریز کے دلچسپ مقابلوں سے ہزاروں شائقین محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈائیور گیری ہنٹ نے عمدہ مہارت کا مظاہرہ کرکے مداحوں سے خوب داد بٹوری۔ کولمبیا کے اورلینڈو ڈوکیو منفرد انداز اپنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین مقابلوں میں میزبان ملک کی ریچل سمپسن سرفہرست رہیں جبکہ کینیڈا کی ڈائیور لیزانے رچرڈز دوسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ ‘

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 14:45:02