زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریزمیں پہلے دومیچوں میں کامیابی کے باوجودپاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

ہفتہ 30 مئی 2015 16:53

زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریزمیں پہلے دومیچوں میں کامیابی کے باوجودپاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)پاکستان اورزمباوے کی ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریزمیں پہلے دومیچوں میں کامیابی کے باوجودپاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،آسٹریلیاکی ٹیم پہلے اورپاکستان نویں نمبرپربدستورموجودہیں،آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیانے38میچ کھیل کر4899پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ129ہے۔

دوسرے نمبرپربھارت نے45میچ کھیل کر5278پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ117ہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈنے37میچ کھیل کر4284پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ116ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے46میچ کھیل کر5131پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ112ہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکانے55میچ کھیل کر5811پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ106ہے۔

(جاری ہے)

چھٹے نمبرپرانگلینڈ نے42میچ کھیل کر3968پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ94ہے۔

ساتویں نمبرپرویسٹ اندیز نے35میچ کھیل کر3094پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ88ہے۔آٹھویں نمبرپربنگلہ دیش نے28میچ کھیل کر2471پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ88ہے۔نویں نمبرپرپاکستان نے45میچ کھیل کر3915پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ87ہے۔دسویں نمبرپرآئرلینڈ نے11میچ کھیل کر549پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 50 ہے۔ گیارہویں نمبرپرزمباوے نے30میچ کھیل کر1319پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ44ہے۔بارہویں نمبرپرافعانستان نے15میچ کھیل کر618پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ41ہے۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 16:53:56