ون ڈے انٹرنیشنل ،2015ء کے دوران زیادہ وکٹیں لینے کااعزازآسٹریلیاکے مچل سٹارک کے پاس ہے‘ رپورٹ

ہفتہ 30 مئی 2015 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں موجودہ سال2015ء کے دوران زیادہ وکٹیں لینے کااعزازآسٹریلیاکے مچل سٹارک کے پاس ہے انہوں نے 13میچوں میں103.4اووروں میں420رنزدے کر12.35کی اوسط سے34وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے ٹرینٹ الیگزینڈر بولٹ نے 15میچوں میں140.1اووروں میں604رنزدے کر20.13کی اوسط سے30وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے کوری جیمزاینڈرسن نے 17میچوں میں83.1اووروں میں533رنزدے کر21.32کی اوسط سے25وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے وہاب ریاض نے 12میچوں میں110.1اووروں میں595رنزدے کر23.80کی اوسط سے25وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے ٹم ساوٴتھی 14میچوں میں 116.4اووروں میں675رنزدے کر28.12کی اوسط سے24وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 16:53:57