سیالکوٹ سٹالین T20میں ساتویں بار فاتح ، مین آف دی میچ کا اعزاز شعیب ملک کے نام

جیت کے بعد زمبابوےT20اور ون ڈے سیریز میں بھی سیالکوٹی کھلاڑی سر فہرست

ہفتہ 30 مئی 2015 17:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)سیالکوٹ سٹالین کی T20میں ساتویں بار جیت کے بعد زمبابوےT20اور ون ڈے سیریز میں بھی سیالکوٹی پلیئر سر فہرست رہے ۔ 6سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ زمبابوے کرکٹ کی آمد کے بعد بحال ہو ئی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نےT20میں زمباوے کو دونوں میچوں میں شکست دیکر کلین سویپ کیا۔ دونوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پلیئر مختار احمد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے83اور62رنز بناکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیااور دنوں میچوں کے مین دی میچ قرارپانے کے علاوہ T20سیریز کے بھی مین آف دی سیریز ٹھہرے۔

T20 سیر یزجیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے میں بھی کامیاب رہی ا س میچ میں پاکستانی ٹیم نے370رنز سکور کئے ۔

(جاری ہے)

اس میچ کی خاص بات بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پلیئر وں شعیب ملک کے 112اور حارث سہیل کے89رنز تھے۔ ون ڈے سیر یز کے پہلے ون ڈے میں مین آف دی میچ کا اعزازسیالکوٹ سے ہی تعلق رکھنے والے شعیب ملک نے اپنے نام کیا۔

دوسرے ون ڈے میں زمبابولے نے پہلے کھیلتے ہوئے268رنز سکور کئے جسکی خاص بات زمبابوے کی جانب سے کھیلنے والے سیالکوٹی پلیئر سکند رضا کی سنچری تھی جبکہ پاکستان نے ہدف48اوررز میں مکمل کرلیا ۔ کپتان اظہر علی102رنز بنا کر مین دی میچ قرار پائے جبکہ سیالکوٹ سے ہی تعلق رکھنے والے پلیئر وں حارث سہیل52 اور شعیب ملک36رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ اسد شفیق39رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دیکھا جائے تو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والے سیریز میں اب تک سیالکوٹی پلیئر چھائے رہے۔ آخری ون ڈے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وائٹ واش کرنے کی کوشش کرے گی۔یہاں زمبابوے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی داد نہ دی جائے تو انصاف نہ ہو گا بلکہ انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کو شش کی اور ہر میچ میں برابر کا مقابلہ کیا۔ آئندہ بھی زمبابوے اور پاکستان میں کھیلے جانے والے میچ شائقین کے لئے نہایت دلچسپی کے حامل ہو نگے اور دنوں ٹیمیں کھیلنے کے لئے کھیلیں گے دوسری جانب سری لنکا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 17:50:07