فتح پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ملی،تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، اظہر علی

گذشتہ چار، پانچ سال میں سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی سے کارکردگی میں نکھار آیا اب ٹیم کے کام آرہا ہے، آئندہ بھی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش کرونگا ، قومی کپتان میڈیا سے گفتگو شکست سے مایوسی ہوئی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے کسی میچ میں آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے، ہیملٹن مساکاڈزا

ہفتہ 30 مئی 2015 20:50

فتح پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے ملی،تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، اظہر علی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء)قومی ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملی ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کامیابی اور سیریز میں فیصلہ کن برتری پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملی ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ بطور کپتان ان کی بیٹنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ گذشتہ چار، پانچ سال میں سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی سے کارکردگی میں نکھار آیا جو اب ٹیم کے کام آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو فتوحات دلانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کافی جدید اور تیز ہوگئی ہے اس لیے وہ اپنی بیٹنگ پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی میں بالرز کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے مہمان ٹیم کو دو سو اڑسٹھ رنز تک محدود رکھا۔ تمام کھلاڑی کارکردگی میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ ٹیم کے لیے زیادہ مفید ثابت ہو سکیں۔زمبابوے کے قائم مقام کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے کہا کہ شکست سے مایوسی ہوئی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے کسی میچ میں آسانی سے ہتھیار نہیں ڈالے۔ اس میچ میں بھی کھلاڑیوں نے آخری بال تک فائٹ کی۔ سکندر رضا اور شبھابھا نے شاندار بیٹنگ کی۔ شبھابھا بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آخری میچ جیت کر سیریز کو مثبت انداز سے ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 20:50:18