بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل سیریز کھیلنا چاہتے ہیں ، مشرفی مرتضی

ہفتہ 30 مئی 2015 20:52

بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل سیریز کھیلنا چاہتے ہیں ، مشرفی مرتضی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے کہا ہے کہ کھلاڑی بھارتی سرزمین پر انٹرنیشنل سیریز کھیلنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ مستقبل قریب میں ہمیں ضرور موقع ملے گا ۔

(جاری ہے)

مشرفی نے کہا کہ ہمیں نے متعدد ملکوں میں جا کر ٹیسٹ میچز کھیلے مگر بھارت کی سرزمین پر سیریز کھیلنے کیلئے ہم کافی عرصے سے انتظار کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سال 2000ء میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن پندرہ سالہ عرصے میں اسے کبھی بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے سیریز کھیلنے کی دعوت موصول نہیں ہوئی ۔ بنگلہ دیش نے ابھی تک بھارتی سرزمین پر صرف تین ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 20:52:20