لندن: فاسٹ بولر راؤ افتخار وکٹوں کے ساتھ کوڑا بھی ٹھکانے لگانے لگے

ہفتہ 30 مئی 2015 20:55

لندن: فاسٹ بولر راؤ افتخار وکٹوں کے ساتھ کوڑا بھی ٹھکانے لگانے لگے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر راؤ افتخار انجام انگلش لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہیں حریف بیٹسمینوں کی وکٹوں کے ساتھ گھر کا کوڑا ٹھکانے لگانے کی اضافی ذمہ داری بھی اٹھانا پڑ رہی ہے وہ دس اپریل سے اہلخانہ کے ساتھ اسٹوک آن ٹرینٹ سٹی میں مقیم اور پورٹ ہل پارک کرکٹ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن مشکل یہ ہے کہ سٹی کونسل کے پاس اتنے کوڑے دان نہیں کہ انہیں فراہم کیا جائے راؤ افتخار نے مقامی کونسل کو اس بارے میں درخواست دی جس کے جواب میں انہیں تین ماہ انتظار کرنے کا کہا گیا مجبوراً وہ کلب انتظامیہ کی اجازت سے تلف کرنے والی اشیاء پلاسٹک بیگ میں اکٹھا کرکے گراؤنڈ لے جاتے ہیں کیونکہ گراؤنڈ میں سٹی کونسل کے مخصوص پہیویوں والے کوڑے دان موجود ہیں سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ ڈسٹن بن کی کمی واقع مسئلہ بن گئی ہے دراصل جب بھی کوئی خاندان یہاں سے گھر تبدیل کرتا ہے تو انہیں ساتھ لے جاتا ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہ ہو راؤ افتخار انجم ستمبر میں کرکٹ سیزن کے ختم تک یہیں رہیں گے رہائشی انہیں کلب نے فراہم کی ہے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 20:55:28