سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں مچل جانسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 30 مئی 2015 21:08

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں مچل جانسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

لیڈز ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچز میں مچل جانسن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ ڈیا، زیادہ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پانچویں اور دنیا کے 31 ویں باؤلر بن گئے۔ براڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میٹ ہنری کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز مرلی دھرن کے پاس ہے، انہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ لیڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں براڈ جب میدان میں اترے تو انہیں مچل جانسن کی 283 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹیں درکار تھیں، انہوں نے ٹام لیتھم، روز ٹیلر، لیوک رونچی اور میٹ ہنری کو آؤٹ کر کے جانسن کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا اور خود 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے، براڈ نے پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 21:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :