برازیلین مارسیلو کمر کی تکلیف کے باعث کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار

ہفتہ 30 مئی 2015 21:10

برازیلین مارسیلو کمر کی تکلیف کے باعث کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار

ریو ڈی جنیرو ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) برازیلین فٹ بالر مارسیلو فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ مارسیلو کی جگہ جیفرسن کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برازیلین فٹ بال فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 سالہ مارسیلو کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کوپا امریکہ کپ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2015 - 21:10:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :