پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنے کا سپنا پورا نہ ہو سکا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 20:27

پاکستان کے بادشاہ پہلوان خان کا ڈبلیو ڈبلیو ای میں لڑنے کا سپنا پورا نہ ہو سکا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 جون۔2015ء) ریسلنگ کے سب سے بڑے میدان میں قسمت آزمائی کی کوشش کرنے والے پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کی خواہش پوری نہ ہو سکی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے بادشاہ پہلوان خان جو فرانس میں رہائش پذیر ہے اور ریسلنگ میں آہستہ آہستہ اپنا نام پیدا کر رہے ہیں اور متعدد مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کی پہچان ان کا لباس ہے۔

مقابلے کے دوران بادشاہ خان پاکستانی پرچم سے بنا لباس پہن کر مقابلہ کرتے ہیں۔ ریسلنگ کے سب سے بڑے میدان ڈبلیو ڈبلیو ای میں قسمت آزمائی کیلئے انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو اے کے ٹف اینف شو میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اس مقابلے میں جتنے والا اُمیدوار ڈبلیو ڈبلیو ای میں حصہ لینے کا حق دار ہوتا ہے۔ لیکن شومئی قسمت اس مرتبہ وہ منتخب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بک پیچ پر اس بارے میں بتاتے ہوئے بادشاہ پہلوان خان نے کہا کہ ”انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کی ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ 11ہزار اُمیداروں نے اس پروگرام میں شرکت کی خواہش ظاہر کی اور صرف40اُمیدواروں کا انتخاب ہو سکا۔

“انہوں نے کہا کہ ابھی ان کی عمر صرف 21سال ہے ان کے پاس بہت مواقع آئیں گے۔ وہ ہر موقع پر پاکستان کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ بہت جلد پرو ریسلنگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 09/06/2015 - 20:27:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :