بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا
پی سی بی نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے نئی تاریخ مانگی ہے،محمد حفیظ کو سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کولمبو سے پالی کیلے بلالیا گیا ،آئی سی سی کی جانب سے نئی تاریخ ملنے کے بعد محمدحفیظ ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہوں گئے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ
بدھ 1 جولائی 2015 21:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) مشکوک باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلئے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن میچ امپائر کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کا ایکشن ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہونا تھا لیکن بھارت کی جانب سے ویزا نہ ملنے پران کا ٹیسٹ موخر کرنا پڑا ۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کو بھارت کا ویزہ مل گیا ہے اور اس کی اطلاع آئی سی سی کو بھی دی جاچکی ہے ،پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی سے تاریخ ملنے کے بعد محمد حفیظ بھارت روانہ ہوجائیں گے واضح رہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ یکم جولائی کو ہونا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے منگل کو بھارت روانہ ہونا تھا مگر بھارت کی جانب سے بر وقت ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھارت روانہ نہ ہوسکے تھے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا