پاکستان کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ‘قومی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں

جمعہ 3 جولائی 2015 12:59

پاکستان کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ‘قومی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئیں

پالی کلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف پالی کلے میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ کیلئے قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر وہاب ریاض زخمی ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں۔ جنید خان اور ذوالفقار بابر کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستانی سکواڈ میں تین فاسٹ بولر شامل کئے گئے ہیں۔ یاسر شاہ کے ساتھ محمد عمران، راحت علی اور احسان عادل بولنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ تین میچوں کی یہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 12:59:48