ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل کل ہالینڈ اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:47

ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل کل ہالینڈ اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا

اینٹورپ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ کا فائنل کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا جس میں ہالینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 5-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے نیوزی لینڈ کو پنلٹیز پر شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اسی روز پوزیشن میچز کا فیصلہ بھی ہوگا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا میچ بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ میں اٹلی کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 15:47:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :