پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا‘اظہر علی 16رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:52

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا‘اظہر علی 16رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا‘16 رکنی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے‘ اکمل برادران سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کر سکے‘ حارث سہیل اور صہیب مقصود انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے‘ چیف سلیکٹر کا کہنا ہے وہاب ریاض فٹ ہوئے اور ٹیم کو ان کی ضرورت ہوئی تو ان کی شمولیت پر غور کیا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے ٹیم کے 16کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔سری لنکا کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ‘ محمد حفیظ ‘ مختار احمد ‘ محمد رضوان ‘ بابر اعظم ‘ یاسر شاہ ‘ بلال آصف ‘ احسان عادل ‘ راحت علی ‘ شعیب ملک ‘ اسد شفیق ‘ سرفراز احمد ‘ عماد وسیم ‘ انور علی اور محمدعرفان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے کہا کہہ حارث سہیل اور صہیب مقصود انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ وہاب ریاض ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہیں البتہ اگر وہ فٹ ہوئے اور ٹیم کو ان کی ضرورت ہوئی تو ان کی ٹیم میں شمولیت پر غو رکیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک ر وزہ میچوں کیلئے نوجوان پلیئرز کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اکمل برادران سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 15:52:24