شعیب ملک نے روہت شرما اور لیوک رائٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:52

شعیب ملک نے روہت شرما اور لیوک رائٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

باربا ڈوز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سٹار پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی میچز میں روہت شرما اور لیوک رائٹ کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

ملک نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوشیا کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی ملک مجموعی طور پر ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بلے باز بن گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 15:52:26