پاکستانی ہاکی کا سیاہ ترین دن، ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اولمپک 2016 سے باہر ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 18:13

پاکستانی ہاکی کا سیاہ ترین دن، ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اولمپک 2016 سے باہر ہوگئی

بیلجئیم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اولمپک 2016 سے باہر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی کو اپنی تاریخ کے سیاہ ترین دن کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بیلجئیم میں کھیلی جارہی ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں 1۔

(جاری ہے)

0 سےشکست کھانے کے بعد پاکستان اولمپک 2016 سے باہر ہوگیا ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پانچویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلا گیا جس میں اولمپک 2016 کیلئے کوالی فائی کرنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ کو شکست دینا لازمی تھا۔ تاہم پاکستان آئرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہا اور یوں 1956 کے بعد سے پہلی مرتبہ اولمپک میں شرکت سے محروم ہوگیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 18:13:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :