شرما اور رائٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،شعیب ملک ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 18:49

شرما اور رائٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،شعیب ملک ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے

برج ٹاؤن ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سٹار پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی میچز میں روہت شرما اور لیوک رائٹ کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ملک نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوشیا کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی شعیب ملک مجموعی طور پر ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بلے باز بن گئے ہیں۔

کرس گیل کو ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 7965 رنز بنا رکھے ہیں۔ کیریبین لیگ میں سینٹ لوشیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شعیب ملک نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی، انہوں نے 34 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ انہوں نے شرما اور رائٹ کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 18:49:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :