لاہور ، بحریہ ٹاؤن میں واقع کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل

جمعہ 3 جولائی 2015 19:04

لاہور ، بحریہ ٹاؤن میں واقع کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل

لاہور۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لاہور میں کرکٹرز کو نائٹ کرکٹ کھیلنے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بحریہ ٹاؤن کے سیکٹر ڈبل بی میں واقع کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا۔ سٹیڈیم کے ڈائریکٹر سپورٹس خاور شاہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء کو بتایا کہ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کا افتتاح ہفتہ کی شب نو بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نائٹ کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگوائیں گئیں ہیں اور وہاں پر لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں ہوگی۔ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس میں ہارڈ بال، ٹیپ بال اور ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروائے جاسکتے ہیں ۔کوئی بھی کرکٹ کلب یا کرکٹ آرگنائزر میچز یا ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے سٹیڈیم کرایہ پر حاصل کرسکتے ہیں اور فلڈ لائٹس میں سٹیڈیم کا کرایہ پانچ ہزار روپے فی گھنٹہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نائٹ کرکٹ سے کرکٹ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور لاہور سمیت ڈیپارٹمنٹس اور قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے لئے نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا ۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 19:04:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :