پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے قوم سے معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2015 20:01

پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے قوم سے معافی مانگ لی

بیلجئیم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 جولائی 2015 ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلجئیم میں کھیلی جارہی ورلڈ ہاکی لیگ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پانچویں پوزیشن کے میچ میں شکست کھا کر 1956 کے بعد پہلی مرتبہ اولمپک کی دوڑ سے باہر ہوجانے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے قوم سے معافی مانگی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عمران کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اپنی پوری کوشش کی تاہم قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ آئرلینڈ کیخلاف گول کرنے کے متعدد مواقع ملے تاہم ان سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکا۔ محمد عمران کا کہنا ہے شکست پر کسی فرد واحد کو ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہوگا۔

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 20:01:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :