پنجاب حکومت کا ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور سرپرستی کا اعلان

جمعہ 3 جولائی 2015 21:27

پنجاب حکومت کا ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور سرپرستی کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت نے ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور سرپرستی کا اعلان کیا ہے،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک ویمن ہاکی اکیڈمی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور تھے،اکیڈمی کی انچارج سحرش گھمن نے ویمن اکیڈمی کے تین سالہ دور کی کارکردگی سے آگاہ کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان انور نے ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے مکمل سرپرستی کا اعلان کیا اور کہا کہ ویمن کھلاڑیوں کو مالی اعانت سمیت تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مستقل بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ `

وقت اشاعت : 03/07/2015 - 21:27:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :