پالی کیلے ٹیسٹ ؛ سری لنکا 278 رنز پر ڈھیر ،یاسر شاہ کے 5شکار

ہفتہ 4 جولائی 2015 10:00

پالی کیلے ٹیسٹ ؛ سری لنکا  278 رنز پر ڈھیر ،یاسر شاہ کے 5شکار

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 جولائی ۔2015ء ) تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کی ٹیم دوسرے 278 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہے ۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بلے باز ڈیموتھ کارونارتنے کے 130 رنز کی بدولت سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کی جانب سے کوشال سلوا 9، اوپل تھرنگا 46، لھیرو تھرمانے 11، کپتان انجیلو میتھیوز 3، جیہان مبارک 25، دنیش چندیمل 24، دھمیکا پرساد 0 ، کوشال 18 اور پرادیپ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ لکمل چھ رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 5، راحت علی نے 3 اور اظہر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پالی کیلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ اور ذوالفقاربابر کی جگہ شان مسعود، عمران خان، احسان عادل اور راحت علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 04/07/2015 - 10:00:27